وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئیں جہاں ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے استقبال کے لیے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے اعلیٰ عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود تھے، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لن تاؤ، قونصلر ساؤتھ ایشین افیئرمسز لی جین یاؤن، بیورو آف ساؤتھ ایسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن ژاینبو ساؤتھ ایشین افیئر اتاشی، سینگ گویو اور مس چن یو بو اور مس ژؤ چن یو نے ان کا استقبال کیا۔

بعدازاں مریم نواز نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی، سربراہ چینی وفد نے کہا کہ مریم نوازشریف اور ان کے وفد کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے، چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے