کوئٹہ : چوری میں ملوث تین بھائیوں اور کزن کا گینگ گرفتار
پولیس نے یونیورسٹی سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے تین بھائیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کیا،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی،پولیس کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی تھانہ کے ایس ایچ او عنایت اللہ شاہوانی نے اطلاع پر ریلوے پھاٹک کیساتھ واقع ایک گھر پر چھاپہ ماراگھرسےبلوچستان یونیورسٹی سے چوری کی گئیں چار موٹر سائیکلیں برآمدکرلی
ملزمان سے برآمد ہونے والے تین موٹر سائیکلیں یونیورسٹی کے طلباء اور ایک موٹر سائیکل یونیورسٹی آنے والے مہمان کی ہے،ملزمان موٹر سائیکلوں کو سکریپ کرکے رکشہ میں کہیں اور منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے