وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ پر امن احتجاج کرنے آئے تھے، آپ نے سب دیکھ لیا، ان کی کوشش تھی کہ کسی طرح لاشیں لیں، دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سارے فساد کے پیچھے وہ عورت ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جتنا نقصان ہوا اس کی ذمہ دار ایک عورت ہے، ان کی خباثت کی انتہا یہ ہے کہ رینجرز کے جوان شہید ہوئے تو کہا اپنی گاڑی کے نیچے آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مرتبہ اسلام آباد میں کوئی کھدائی نہیں کی ، پہلے کی طرح راستے بلاک نہیں کیے ، یہ اپنے ساتھ غلیلیں لے کر آئے ہیں، اتنی افرا تفری کے باوجود اسلام آباد کھلا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ چند کلومیٹر کی دوری پر ایک ملک کے سربراہ آئے ہوئے ہیں، غلیل سے بنٹے چلائے جارہے تھے، ریاست کمزور نہیں ہے، یہ سمجھتے ہیں غلیل چلا کر رہا کرالیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سوات کے گرفتار ایک شخص نے کہا کہ وہ مزدور ہے، ایک بچے کو گرفتار کیا جس نے بتایا کہ وہ افغانستان سے آیا ہے، یہ بی بی خون لینے آئی ہے، لاشیں لینے آئی ہے، وہ علی امین سے کہتی ہیں تم لیڈ کرو، آپ آگے آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے