نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم مبینہ طور پر سابق اور موجودہ اعلیٰ امریکی فوجی افسران کے کورٹ مارشل کا تعین کرنے کے لیے فہرست مرتب کر رہی ہے جو افغانستان سے ’افراتفری کے عالم میں انخلا‘ میں براہ راست ملوث تھے۔
ترک نیوز ایجنسی ’انادولو‘ نے امریکی نشریاتی ادارے ’این بی سی نیوز‘ کے حوالے سے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم 2021 میں افغانستان سے انخلا کی تحقیقات کرنے کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے۔
این بی سی نیوز نے ایک امریکی عہدیدار اور منصوبے سے متعلق جانکاری رکھنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد فیصلہ سازی میں براہ راست شامل لوگوں کی شناخت کرنا، انخلا کے طریقہ کار کا جائزہ لینا اور فوجی افسران پر غداری اور اس کے علاوہ دیگر الزامات عائد کرنا ہے۔
فیصلہ سے متعلق اگاہی رکھنے والے ایک شخص نے بتایا کہ ’ٹرمپ کی ٹیم اس پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہا کہ سابق سیکریٹری میٹ فلن اس منصوبے کی سربراہی کررہے ہیں۔