پنجاب میں مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، صوبے میں جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان میں ’سیڈ کلاؤڈنگ‘ کے نتیجے میں جہلم اور گوجر خان میں بارش ہوئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے اس پیش رفت کی تصدیق کر دی، افواج پاکستان کے سائنسی تحقیق اور ترقی کے ماہرین (ایس پی ڈی)، آرمی ایوی ایشن، پارکو، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) اور پنجاب حکومت نے اشتراک عمل سے مصنوعی بارش منصوبے میں کامیابی حاصل کی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ دوپہر 2 بجے ’کلاوڈ سیڈنگ‘ کی گئی تھی جس سے جہلم اور گوجر خان میں چند گھنٹوں بعد بارش ہوئی۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ’کلاؤڈ سیڈنگ‘ کے اثرات لاہور پر بھی بارش کی صورت برآمد ہونے کا قوی امکان ہے، مصنوعی بارش سے اسموگ میں کمی لانے میں بڑی مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے