بلوچستان ھیلتھ کارڈ کا اعلامیہ

نادرا اور اسٹیٹ لائف ٹیم کے ساتھ کامیاب مشاورت کے نتیجے میں ، بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پیدائش سے چھ ماہ تک کے ان بچوں کا بھی ہسپتال میں داخلہ اور علاج کی سہولیات ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فراہم کرنا شروع کر دیا ہے جن کے پاس ابھی تک بی فارم نہیں ہے۔ یہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا جو اب حل ہو گیا ہے۔

تاہم تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بے فارم (B-Form) جلد سے جلد بنوا لیں تاکہ بیماری کی صورت میں علاج کے لئے کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔ اور ان کا مفت علاج ہیلتھ کارڈ کے ذریعے سے کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے