پشاور: تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے پارٹی میں گروپ بندی کا انکشاف کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں مرکزی سطح پر گروپس بنے ہوئے ہیں جن میں شامل لوگ گھروں میں بیٹھ کر صرف مرکزی قیادت پر سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کرتے رہتے ہیں اور نا امیدی پیدا کررہے ہیں۔

اڈیالہ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ عمران خان کو زچ کرنے کیلئے لایا گیا ہے: شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بھی گروپس سےمتعلق بیان آیا ہے، یہ لوگ پارٹی کے لیے کچھ کرتے نہیں بس گھروں میں بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کرتے رہتے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ صوابی جلسے میں تقریرنہیں کرسکا کیونکہ میں تاخیر سے پہنچا تھا، راستےمیں پنجاب پولیس نے مجھے روکا تھا اس لیے دیر ہوگئی مگر میری تقریر نہ کرنے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے