کوئٹہ: 11 نومبر، صوبائی کابینہ میں اہم فیصلوں کی منظوری
وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس
کابینہ اجلاس میں ریلوے اسٹیشن بم دھماکہ کے شہداء کے لئے دعا کی گئی
بلوچستان کابینہ کی ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوت اور توانائی سے لڑیں گے، بلوچستان کابینہ کا عزم
صوبائی کابنیہ نے بلوچستان سیکورٹی آف وینر ایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی
ایکٹ کے تحت بلوچستان میں بحالی امن کیلئے مختلف سیکورٹی اداروں کے مربوط اقدامات کو بار آور بنایا جائے گا ، اعلامیہ
منظور کردہ ایکٹ میں بحالی امن کیلئے ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جائے گا ، اعلامیہ
بلوچستان کابینہ نے راڑا شم اور کنگری میں نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کی منظوری دی ، اعلامیہ
بلوچستان کابینہ نے چمن ماسٹر پلان لیویز تھانہ کے قیام کی منظوری بھی دی، اعلامیہ
صوبائی کابینہ نے بلوچستان سلیز ٹیکس آن سروسز ریونیو اپیلیٹ ٹریبونل کے چئیرمین/ اراکین کی تعیناتی کی بھی منظوری دی ، اعلامیہ
بلوچستان کابینہ نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے لئے درکار فنڈز کی بھی منظوری دے دی ، اعلامیہ
دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی فورسز اور حکومت مل کر لڑیں گے ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پختہ عزم سے کام کررہے ہیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان
دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن کی بحالی کو یقینی بنائیں گے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
صوبے میں مجوزہ نئے پولیس اسٹیشنوں کی حدود کا تعین عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی ہدایت
کوئٹہ شہر پورے صوبے کا چہرہ ہے ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صوبائی دارالحکومت کی بہتری کیلئے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کو وسعت دی جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان
شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے درکار فنڈز کا اجراء بلا تاخیر کیا جائے گا، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے