بلوچستان کا مستنصر حسین تارڑ (شفقت علی عاصمی کمبوہ )
کوئٹہ ( پ ر ) ممتاز شاعر، ادیب ، محقق ، مترجم اور سفر نامہ نگار شفقت علی عاصمی صوبہ بلوچستان کو کئی خوبصورت کتابوں کے تحفوں سے فیض یاب کرنے والے پرخلوص اور نہایت فرض شناس سخصیت ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ہیلپرز لٹریری سوسائٹی پاکستان ایک پروقار تقریب (” شفقت عاصمی بحثیتِ سفر نامہ نگار ” کا اہتمام کیا ہے جو بروز ہفتہ 16 نومبر بوقت صبح 10 بجے بمقام ہیلپرز پبلک اسکول اینڈ کالج قلات روڈ بلاک نمبر3 ، سیٹلائٹ ٹاون کوئٹہ میں منعقد ہوگی تقریب میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شعراء و ادبا کو مدعو کیا گیا ہے بے شک شفقت علی عاصمی نے اپنی ذہانت اور اپنے قلم سے بلوچستان کی خدمت کی ہے بلکہ اب بھی دن رات صوبہ بلوچستان کو ادب و فکر سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں پیشہ کے لحاظ سے شفقت علی عاصمی صاحب ممتاز ماہر تعلیم ہیں اور اس وقت بھی محکمہ تعلیم میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ انہیں ہمیشہ کتاب بینی کا بے حد شوق رہا اور انہوں نے اسی شوق کو اپنے قلم سے کتابوں کی شکل میں سینچا اور لوگوں تک پہنچایا جنہیں پاکستان کے بڑے بڑے شعراء اور ادب و فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے خراج تحسین بھی پیش کیا اُمید کرتے ہیں شفقت علی عاصمی صاحب اسی طرح ہمیشہ اپنے قلم سے بلوچستان کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
