لاہور سمیت پنجا ب کے چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تا ہم دیگر علاقوں میں سموگ اور دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے ۔

تر جمان محکمہ مو سمیات کے مطا بق آئندہ 24 گھنٹوں گجرات، منڈی بہاوالدین،سیالکوٹ،گوجرانوالہ اورلاہورمیں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تا ہم شیخوپورہ،ساہیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،خانیوال، خانپور، جھنگ ، بہاولپور،لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح میں رات کے اوقات میں د ھند جبکہ چند مقامات پر شدید د ھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ اورد ھند کی لپیٹ میں رہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19اور زیادہ سے زیادہ27سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب68فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 390فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس غازی روڈ467،سی ای آر پی545،یوایس قونصلیٹ 465،عسکری ٹین366،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 504،پاکستان انجینئر نگ سو سائٹی 565، شا ہراہ قائد اعظم323 اور سید مراتب علی روڈ پر555ریکارڈ کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے