شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 6 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ کے شمالی وزیرستان کے ضلع کیتو دریا کے قریب سیکورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں کم از کم 6 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ ان عسکریت پسندوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے اتنی ہی تعداد میں زخمی بھی ہوئے۔