بیلہ پیپرانی کے مقام پر N25پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم 3افراد جاں بحق 13سے زائد زخمی ہوگئے نعشوں اور زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کردیا گیا اس حوالے سے مرک1122ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بیلہ پیپرانی کے مقام پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 13سے زائد افراد زخمی ہوگئے نعشوں اور زخمیوں کو مرک1122ایمبولینس کے ذریعے ضلع لسبیلہ کے ہیڈکواٹر اوتھل اسپتال منتقل کردئیے گئے شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کر دئیے گئے