امریکی ایف-15 لڑاکے طیارے شرق اوسط پہنچ گئے ہیں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق واشنگٹن نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے خطے میں اضافی اثاثہ جات کی تعیناتی کا اعلان کیاہے۔

شرق اوسط کیلئے ذمہ دار ملٹری کمانڈ نے سوشل میڈیا پر کہاکہ 492 ویں لڑاکا سکواڈرن آر اے ایف لیکن ہیتھ، انگلینڈ سے امریکی فضائیہ کے ایف-15 سٹرائیک ایگلز امریکی مرکزی کمان کے ذمہ داری کے علاقے میں پہنچ گئے۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے ایک بیان میں کہاکہ اگر ایران، اس کے شراکت دار یا اس کے پراکسی اس وقت خطے میں امریکی اہلکاروں یا مفادات کو نشانہ بنائیں تو امریکہ ہمارے لوگوں کے دفاع کیلئے ہر ضروری اقدام کرے گا۔واضح رہے کہ امریکہ نے یکم نومبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ شرق اوسط میں بمبار طیارے، لڑاکا اور ٹینکر طیارے اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائر بھیج رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے