ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 400 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 8 سو روپے پر آگئی ہے۔
مزید کہنا تھا کہ اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4 ہزار 630 روپے گر کر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 780 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 17 ہزار 535 روپے ہوگئی ہے۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی 130 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 300 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 111 روپے کمی کے بعد 2 ہزار 829روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,727 ڈالر سے کم ہو کر 2,682 ڈالر ہو گئی۔