این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو پہلی ساماہی میں ایک کھرب 56 ارب روپے منتقل
کوئٹہ: این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو پہلی سامائی میں ایک کھرب 56 ارب روپے منتقل ہوئے ہیں وزارت خزانہ کے مطابق نیشنل فائنانس کمیشن این ایف سی ایوارڈ کے تحت مالی سال کی پہلی سامائی میں وفاق سے صوبوں کو مجموعی طور پر 15 کھرب 65 ارب 14 کروڑ اور 50 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے ہیں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سامائی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو 7 کھرب 57 ارب 22 کروڑ 20 لاکھ روپے اور بلوچستان کو 1 کھرب 56 ارب 81 کروڑ روپے کے فنڈ منتقل ہوئے ہیں۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی سامائی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق سے صوبوں کو مجموعی طور پر 13 کھرب 70 ارب 44 کروڑ روپے کے فنڈز منتقل ہوئے تھے گزشتہ مالی سال کی پہلی سامائی میں این ایف سی کے تحت پنجاب کو پانچ کھرب 25 ارب سندھ کو دو کھرب 61 ارب خیبر پختون خواہ کو ایک کھرب 77 ارب اور بلوچستان کو ایک کھرب 23 ارب روپے کے فنڈ جاری کیے گئے تھے مالی سال 2024 کے درمیان این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق سے صوبوں کو مجموعی طور پر 52 کھرب 63 ارب 62 کروڑ روپے کے فنڈ کا اجرا ہوا تھا۔
