حکومت پنجاب نے پنجاب ایئر کے نام سے نئی ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب ایئر لائن کی فزیبیلٹی پر کام شروع کر دیا گیا ہے،پنجاب ایئر لائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی۔
پنجاب ایئر لائن میں حکومت پنجاب کے شیئرز بھی ہوں گے،انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب پی آئی اے کونہیں خرید رہی۔
یاد رہے خیبر پختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پی آئی اے کی نیلامی کے عمل میں حصہ لینا چاہتی ہے۔
پی آئی اے قومی ائیر لائن ہے، نہیں چاہتے بیرونی یا نجی ہاتھوں میں جائے،نجی کمپنی کی 10 ارب روپے کے اوپر سے نیلامی شروع کرنےکیلئے تیار ہیں،وفاقی حکومت ہماری درخواست قبول کرے۔
گزشتہ ماہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی ہوا،کنسورشیم نے پی آئی اے کیلئے بولی کی رقم بڑھانےسے معذرت کر لی، کنسورشیم کا کہنا ہے ہمارے مطابق بولی کیلئےیہی بہترین قیمت ہے ،اگر حکومت پی آئی اے کی اس قیمت پر نجکاری نہیں کرتی تو خود چلائے۔