لاہور رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے واپسی موٹر وے پرگاڑی حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے چار کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے ،حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے واپسی موٹر وےپر کلرکہار کے قریب فلائنگ کوچ کی ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے الٹ گئی جس میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ اٹھ دیگر زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن کو مزید طبی امداد سرگودھا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں نیک محمد ولد میر بادشاہ ،صابر شاہ ولد سطان جبکہ ایک کا نام معلوم نہیں ہوسکا جبکہ زخمیوں میں عبدالوہاب ولد دولت خان ،اشرف ولد ولی خان،ہدایت اللہ ولد ولی خان، عظیم خان ولد فضل عظیم اور چار دیگر شامل ہیں ۔افسوسناک حادثے کے شکار ہونے والے افراد کا تعلق تحصیل باڑہ قبیلہ شلوبر سے بتایا جاتاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے