مستونگ بم دھماکے کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
کوئٹہ : مستونگ بم دھماکے کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تفصیلات کے مطابق مستونگ بم دھماکے کے بعد کوئٹہ میں سرکاری عمارتوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جن میں ریڈ زون میں واقع وزیراعلی ہاوس گورنر ہاوس سول سیکرٹریٹ بلوچستان اسمبلی بلوچستان ہائی کورٹ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر سمیت جمعہ کو نمازجمعہ کے موقع پر بھی کوئٹہ شہر کے زیادہ ترمساجد میں پولیس کی باری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ امام بارگاہوں کے باہر بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی کوئٹہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس نے ناکہ بندی کر کے چیکنگ میں اضافہ کر دیا جبکہ تمام تر سرکاری عمارتوں کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
