آؤٹ کیوں قراردیا؟ باجوڑ میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق
*باجوڑ میں ٹیم 804 کا کھلاڑی آؤٹ قرار دینے پر اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا*
باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں باجوڑ کرکٹ لیگ فائنل میچ کے دوران جھگڑا ہوگیا، تاہم جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔
باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں تھرڈ امپائر کی جانب سے ٹیم 804 کے کھلاڑی کو آؤٹ قرار دینے پر دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑا ہوا، تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔
باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ لیگ کےفائنل میچ کے دوران کھلاڑی کو آؤٹ دینے پر ٹیموں اور ان کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں آج کرکٹ لیگ کا فائنل کھیلاجارہا تھا، اس دوران ایک کھلاڑی کو تھرڈ امپائر نے جب آؤٹ قرار دیا تودونوں ٹیموں کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا۔
ٹیموں کے کھلاڑی اورتماشائی ایک دوسرے پر لاتیں، گھونسے اور کرسیاں مارتے رہے۔ مشتعل شائقین وی آئی پی انکلوژر میں بھی داخل ہوگئے اور شیشے توڑ دیے۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے