سردارزادہ میر سمندر خان محمد شہی اور چیف آف محمد شہی قبائل سردار عظیم جان محمدشہی کا مستونگ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت معصوم جانوں کی نقصان پر اظہار افسوس

سردار زادہ میر سمندر خان محمد شہی اور چیف آف محمد شہی قبائل سردار عظیم جان محمدشہی نے سانحہ مستونگ میں معصوم طالب علموں سمیت پولیس اہلکار و شہری کی شہادتوں اور 25 سے زائد قیمتی جانوں کی زخمی ہونے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ سانحہ مستونگ نے ہر آنکھ کو اشکبار اور دلوں کو افسردہ کر دیا۔ انہوں نے شہید ہونے والے بچوں بچیوں اور پولیس اہلکاروں کی لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کے لیئے دعا کی کہ اللہ تعالٰی انھیں جلد شفاءکاملہ عطاء فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے