امین آباد کے قریب ڈاک کے علاقے میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 6افراد شدید زخمی ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق نوشکی سے چاغی آنے والی باراتیوں کی گاڑی تیز رفتار کے سبب ڈاک کے علاقے میں الٹ گئی جس میں ایک مرد اور خاتون موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ دیگر چھ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل تھے ڈسڑکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان سنجرانی فوری طور پر دالبندین پرنس فہد ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے