حکومت پاکستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں شہریوں کو ای پاسپورٹ جاری کرنا شروع کردیا ، ای پاسپورٹ کے صفحات میں سے کسی ایک میں ایمبیڈ شدہ الیکٹرانک چپ لگائی گئی ہے جو کہ پاسپورٹ ہولڈ رکے بارے معلومات فراہم کرے گی۔ای پاسپورٹ کے لیے فیس کا سٹرکچر بھی مقرر کر دیا گیا ہے پانچ سال کا 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ جس کی پروسیسنگ کیٹیگری کے تحت قیمت 9,000 روپے اور فوری اجرا کے لیے 15,000 روپے مقرر کی گئی، 10 سال کی میعاد والا36 صفحات پرمشتمل 13,500 روپے اور اس سے فوری اجرا کی قیمت 22,500 روپے ہے اسی طرح 72 صفحات پر مشتمل پانچ سال کی میعاد والے پاسپورٹ کی فیس 16,500 روپے ہے،فوری پروسیسنگ لاگت 27,000 روپے ہے، 72 صفحات والا جس کی مدت 10 سال ہے اس کی فیس 24,750 روپے اور فوری پروسیسنگ لاگت 40,500 روپے مقرر کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے