کوئٹہ: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار
دہشت گردوں نے 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا تھا
اسلام آباد : سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ کے اسپلنجی بازار سے ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار کرلیا .
تفصیلات کے مطابق 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو دہشت گردوں نے اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا .
آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو اسلحہ، گولہ بارود اور ایک دوربین سمیت گرفتار کرلیا .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے