ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) محمد بلوچ نے کہا کہ پولیس منشیات فروشوں ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف موثر کارروائیاں کررہی ہے سٹی ڈویژن پولیس نے کارروائیوں کے دوران 11 کلو چرس 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے قبضے میں لیکر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سٹی ڈویژن اختر نواز کی نگرانی میں سٹی ڈویژن پولیس کے عملے نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود سے مختلف کارروائیوں میں 11 کلو چرس اور منشیات فروشوں کے قبضے سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے ایک پسٹل، 2 کلاشنکوف برآمد کرکے 3 ملزمان ٹکری ناصر، عبدالغفار، دشتی خان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے