سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں آپریشن کے دوران انتہاءی مطلوب کمانڈر سمیت 9 تخریب کاروں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گزشتہ شب تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 شدت پسند وں کو ہلاک کر دیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک تخریب کاروں میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔