چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری سے قبل ہی سب کو 26 ویں آئینی ترمیم کی مبارکباد پیش کر دی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آج تاریخی دن ہے، آپ سب کو 26 ویں آئینی ترمیم مبارک ہو۔ان کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، مولانا صاحب کا شکر گزار ہوں، جے یو آئی نے آئینی ترامیم کے مسودے پر بہت محنت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے، جے یو آئی کے سینیٹرز پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے ہر فورم کو استعمال کیا لیکن ترمیم پر ایک لفظ نہیں دیا، پھر بھی درخواست کرتا ہوں پی ٹی آئی قومی مفاد میں اس ترمیم کا ساتھ دے، پی ٹی آئی ارکان نے کمیٹی میں اور ملاقاتوں میں اتفاق رائے کیا تھا، میری اور مولانا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی ردعمل بہت افسوسناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے