کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر کے مقام دو پاسی پل پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران تنظیم ٹی ٹی پی کے دو مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا ۔ترجمان کے مطابق مشتبہ افراد دو پاسی پل کے مقام پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے جیسے ناکام بنانے کے لیے سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی پر تخریب کاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی سی ٹی ڈی اور تخریب کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جنھیں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا ۔ترجامن کت مطابق ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کی شناخت کو سول ہسپتال کوئٹہ کے کولڈروم میں ریفر کیا گیا ہے اور فنگر پرنٹ کو متعلقہ ادارے بھجوا دئیے گئے ہیں ۔تخریب کاروں سے 7 کلو دھماکہ خیز مواد ،ایک موٹر سائیکل ، دو نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رانڈرز برآمد کئیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے