کوئٹہ: ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد،اسکول ٹائم میں بھی واٹر ٹینکر پر پورے شہر میں پابندی عائد کردی گئی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ کے زیر صدارت کم عمر ڈرائیور اور اسکول ٹائم میں ٹینکر چلانے پر پابندی کے حوالے اجلاس اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور کنزیومر سوسائٹی کے نذر بڑیچ ودیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں ہر روز پیش آنے والے حادثات کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس دوران اجلاس میں اہم فیصلے کیے گیے ۔ جس میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں کم عمر ڈرائیور کسی صورت واٹر ٹینکر نہیں چلائیگے۔ اور اسکول دورانیہ میں پورے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر پر پابندی عائد کی گئی۔
خو بھی اس فیصلے کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف کاروائی کی جائیگی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر کم عمر ڈرائیور واٹر ٹینکر چلاتے ہوے پایا گیا تو ٹینکر کو بند کیا جائیگا اور ٹینکر مالک کو گرفتار کیا جائیگا اسکے ساتھ جس واٹر سپلائی سے ٹینکی لوڈ گئی ہو اس واٹر سپلائی کو بھی سیل کیا جائیگا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کیے کہ کوئٹہ میں واٹر ٹینکر کے جتنے یونین ہے وہ ایک ہفتے کے اندر اپنے یونین کے سرکاری دستاویزات ضلعی انتظامیہ کو پیش کریگی دستاویزات کے نہ ہونے پر یونین پر ہابندی عائد کی جائیگی۔ اور جس ٹینکر پر یونین کا سٹیکر لگا ہو اور وہ ٹینکر کم عمر ڈرائیور چلا رہا ہو تو اس یونین صدر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ۔
ہر واٹر ٹینکر اپنے ٹینکر پر واضح طور پر ٹینکر کا نمبر درج کرے گا۔ یعنی واضح نمبر پلیٹ لگانے کا پابند ہوگا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ واٹر ٹینکر کوئٹہ کے ععام کے لیے وبال جام بن گئی ۔ ہر روز مختلف علاقعں میں حادثات پیش ہورہے ہیں جہاں بھی حادثہ ہوتا ہے تو پتہ چلتا کہ وہ ٹینکر کم عمر ڈرائیور چلا رہا تھا۔ خاص کر پشتون آباد سرکی روڈ سرکی کلاں سیٹلائٹ ٹاون گوالمنڈی چوک ترین روڈ میں حادثات پیش آتے ہیں اور وہااں پر سارے ڈرائیور 18 سال سے کم ہوتے ہیں ۔ اب ایسا نہیں چلے گا ۔