خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے واپسی کے اعلان پر کارکن مشتعل ہوگئے اور برہان انٹرچینج کے قریب دھرنے کا اعلان کردیا۔

احتجاج ختم ہونے کے باوجود کارکن برہان انٹرچینج کے قریب موجود ہیں اور انہوں نے واپسی سے انکار کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کارکنوں میں پھنس گئے اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کا راستہ بند کررکھا ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہر صورت آج وزیراعلیٰ ہمارے ساتھ راولپنڈی جائیں گے۔

کارکنوں نے واپسی نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

علی امین کا برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان، کارکنوں کو بھی جانے کی ہدایت کردی

کارکنوں نے کہا کہ ہمیں سڑکوں پر نکال آپ کیوں جاتے ہیں؟ پی ٹی آئی کارکنوں کا وزیراعلی سے استعفی کا مطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کیلئے لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے برہان انٹرچینج سے ہی کارکنوں کو واپسی کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے