ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 20 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 87 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے