نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ضروری دستاویزات کی فوٹوکاپیاں کروانے کے حوالے سے عوام کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی،نادرا نے ایڈوائزری میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور نادرا کے جاری کردہ دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپیاں کروانے سے گریز کریں۔
ترجمان کے مطابق نا درا دفتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلا شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ اور ب فارم وغیرہ کی فوٹوکاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں۔نادراترجمان کے مطابق نادرا دفتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلاً شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ اور ب فارم وغیرہ کی فوٹوکاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اصل دستاویز یا صرف اس پر درج نادرا کا جاری کردہ نمبر ساتھ لائیں۔

ضروری دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپیاں بنانے سے سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کاپیوں کو غیر مجاز افراد کے ذریعے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔نادرا نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں https://complaints.nadra.gov.pk پر شکایت درج کریں۔خیال رہے کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان (پی کے سی ای آر ٹی) نے اپنے سائبرسکیورٹی اقدامات کو مضبوط تر بنانے کیلئے ممکنہ خطرات کے بارے میں معلومات اور متعلقہ ڈیٹا کے باہمی تبادلے کے معاہدے کئے تھے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جس میں چیئرمین نادرا نے بھی شرکت کی تھی۔ معاہدے کے تحت نادرا، این ٹی ایل اور نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم سائبرسکیورٹی کے خطرات اور واقعات سے متعلق حساس معلومات ایک دوسرے کو فراہم کریں گے اور ضرورت پڑنے پر پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کو متاثر کرنے والے واقعات پر مل کر جوابی اقدامات کریں گے۔
اشتراک کے تحت سائبرسکیورٹی واقعات کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی اور سائبرسکیورٹی ٹیکنالوجی اور حکمت عملیوں کو بہتر بنانے کیلئے تحقیق و ترقی کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت سائبرسکیورٹی کے مختلف شعبوں پر تربیتی سیشن منعقد کئے جائیں گے اور شہریوں کی آگاہی میں اضافہ کیلئے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے