پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر کو ہوگی جس میں چھ پارٹیاں حصہ لیں گی اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اسلام آباد میں فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا جس میں پی آئی اے اور روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر پیشرفت رپورٹ، زرعی ترقیاتی بینک اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی نجکاری پر بریفنگ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی۔اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ باقی اداروں کی نسبت پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے آگے بڑھا۔ انھوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی بولی منعقد ہوگی۔ بولی اسلام آباد میں ہونی ہے، جسے لائیو دکھانے کا بھی اہتمام کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ بولی میں 6 پارٹیاں شرکت کریں گی، کمیٹی ممبران بھی یہ عمل دیکھیں گے۔