بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر/13 ایس پیز تعینات
وفاقی حکومت نے بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دہشتگردی کی نئی لہر کے تناظر میں ملک کے مختلف علاقوں کے 13 افسران کی خدمات بلوچستان پولیس کےسپرد کردیں،بلوچستان پولیس کو مستحکم بنانے کے لئے پنجاب،سندھ،خیبر پختونخواہ،گلگت بلوچستان اور اسلام آباد میں تعینات اے ایس پی کے عہدے کے 13 افسران کو فوری طور پر تبدیل کرکے ان کی خدمات بلوچستان پولیس کےسپرد کردیں بلوچستان میں ان افسران کی تعیناتی ایک سال کے لئے کی گئی ہےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تمام صوبوں کو افسران کو فوری ریلیو کرنے کی ہدایت کردی،بلوچستان پولیس میں تعینات کئے جانے والے افسران کا تعلق پولیس سروس کے 47بیچ سے ہےبلوچستان میں تعینات کئے جانے والے پولیس افسران میں گریڈ 17 کے رانامحمد دلاور،عاطف امیر،حسین وارث اور محمد عثمان کا تعلق سندھ پولیس سے ہےسردار محمد شیریار خان اور ذیشان علی گلگت بلتستان،عثمان امین خیبرپختوانخواہ اور شہزاد اکبر کی خدمات اسلام آباد سے بلوچستان حکومت کے سپرد کیں،عبداللہ احسن،خرم مہیسر،رحمت اللہ،اویس علی خان،اختر نواز کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت کے سپرد کیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی بلوچستان حکومت کو افسران کی بلوچستان میں خدمات کی ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
