سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 112 کراچی کیماڑی سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سربلند خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ایس112 سے پیپلزپارٹی کے محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ایس 112 سے سربلند خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لےلیا۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا۔
دوسری جانب نومتخب رکن سندھ اسمبلی محمد آصف موسیٰ نے حلف اٹھا لیا۔ محمد آصف موسیٰ پیپلز پارٹی کےٹکٹ پر پی ایس 112 سے کامیاب ہوئے۔
ان کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116ہوگئی۔