وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ہمراہ صوبے میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ شہاب علی شاہ کی اجلاس کو بریفنگ ۔
اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور در پیش چیلنجز پر بریفنگ ۔
اجلاس کو صوبے کی جغرافیہ ، اور سیکیورٹی اداروں کے استعداد کار سے متعلق بھی بریف کیا گیا ۔
قومیت اور لسانی بنیادوں پر بے گناہوں کا قتل قابل مذمت ہے ۔ خواجہ محمد آصف ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی صورتحال سے متعلق جس انداز سے بریف کیا وہ یقیناً قابل غور ہے۔ خواجہ آصف ۔
مخالفین اور تخریب کار عناصر اس بات سے خائف ہیں کہ کہیں بلوچستان ترقی نہ کر لیں۔ خواجہ محمد آصف ۔
افسوس ہے کہ بلوچستان سے متعلق یک طرفہ بیانہ چلایا جاتا ہے ۔ وزیراعلیٰ
صوبائی حکومت نوجوانوں کو انگیج کرنے کے لیے یوتھ پالیسی کا آغاز کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ۔
نوجوانوں کو اخوت پروگرام کے تحت آسان اقساط پر قرضے فراہم کئے جارہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ ۔
صوبے کے قابل نوجوانوں کو دنیا بھر کی 200 معروف یونیورسٹیوں میں مکمل طور فنڈڈ اسکالرشپس دیئے جارہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ
صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا ممکل خاتمہ کرے گی ۔ وزیراعلیٰ ۔
بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ