6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایسا دن ہے کہ جو ہمیں اپنے پیارے وطن کے تحفظ،سالمیت اور دفاع کے لئے اجتماعی قومی جذبہ اور عزم کو ہمیشہ قائم رکھنے کا درس دیتا ہے،سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے اپنےایک پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایسا دن ہے کہ جو ہمیں اپنے پیارے وطن کے تحفظ،سالمیت اور دفاع کے لئے اجتماعی قومی جذبہ اور عزم کو ہمیشہ قائم رکھنے کا درس دیتا ہے جس کا مظاہرہ پوری قوم نے 6 ستمبر 1965 کی جنگ کے دوران کیا کہ جس دن ہماری بہادر مسلح افواج اور پوری قوم نے متحد ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ اتحاد اتفاق اور ایمان کی طاقت کے سامنے ہتھیاروں یا تعداد کی کثرت کوئی معنی نہیں رکھتی انہوں نے کہا کہ یہ وہ تاریخی دن تھا کہ جب ہماری افواج نے دشمن کے قدم اکھاڑ دئیے اور مادر وطن کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن گئے جب عددی تعداد میں کم ہونے اور جنگی سامان کی قلت کے باوجود ہماری افواج نے جزبہ ایمانی جوان مردی جرات اور بہادری کا عظیم الشان مظاہرہ کیا اور پاک فوج نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے بھارتی افواج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا وزیراعلیٰ نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہماری بہادر افواج نے ملک اور قوم کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ملک کو ہمیشہ دشمن کی میلی نگاہوں سے محفوظ بنایا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یوم دفاع اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم اپنے عظیم شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے اور ہمیشہ اپنے ملک کے دفاع ترقی سالمیت اور استحکام کے لیے اجتماعی طور پر بحیثیت محب وطن پاکستانی اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور تخریب کار عناصر کے خلاف صوبے کے عوام ہمیشہ اپنی بہادر افواج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ان کے مضبوط بازو بنے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی صوبائی حکومت اپنے سکیورٹی اداروں کے تعاون سے اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گی اور صوبے میں تخریب کاری ، انتشار اور دہشت گردی پھیلانے والوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کے تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
