کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب کنویں میں گرنے والے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کنویں میں گرنے والے ایک بچے کی عمر 8 سال جبکہ دوسرے کی عمر 12 سال ہے، بچوں کی شناخت بدر اور طلحہ کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچوں کوبچانے کے لیے ایک نوجوان بھی کنویں میں اترا اور پھنس گیا۔
حکام کے مطابق ریسکیو اہلکار حادثے کی جگہ پر موجود ہیں اور کنویں میں گرنے والوں کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچےکھیل کے دوران کنویں پر رکھے ڈھکن پر اچھل رہےتھے کہ اس دوران ڈھکن ٹوٹنے سے بچے کنویں میں گرگئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بچوں کو نکالنے کے لیے پلمبر کو بلایا، پلمبر کنویں سے ایک بچےکو واپس لارہا تھا کہ اس دوران رسی ٹوٹ گئی۔
ریسکیو حکم کا کہنا ہے کہ کنویں کی چوڑائی کم ہونےکے سبب ریسکیو میں دشواری ہورہی ہے، ریسکیو کے لیے جانے والا ایک اہلکار بھی کنویں میں پھنس گیا تھا جسے بحفاظت نکال لیا گیا۔