کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نےکارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کو نئے مقدمے میں گرفتار کرنےکی اجازت دے دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے نئےکیس میں ملزمہ کی گرفتاری اور تفتیش کرنےکی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس کی درخواست پر عدالت نے ملزمہ کو نئے مقدمے میں گرفتار کرنےکی اجازت دے دی۔
عدالت نے سینئر سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل کو احکامات جاری کردیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر محمد شاکر کو ملزمہ سے غروب آفتاب سے قبل تفتیش کی اجازت ہے۔