وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام جلد منظور ہو جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا ستمبر میں پاکستان آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کے ایجنڈے میں شامل ہو جائے گا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا جلد پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام منظور ہو جائے گا، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد کمرشل بینکوں سے مناسب شرح سود پر قرض ملے گا۔

7 ارب ڈالر قرض کا معاملہ، آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں

واضح رہے کہ عالمی مالیات فنڈ کے ایگزیکیٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان شامل نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پاکستانی حکام پرامید ہیں کہ ستمبر میں پاکستان کو پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مل جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے