کینیڈا کی کان کنی کمپنی لوکارا ڈائمنڈ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمال مشرقی بوٹسوانا میں اپنی کاروئے نامی ڈائمنڈ مائن میں 2,492 کیرٹ (یا 498.4 گرام) کا ایک بڑا ہیرا دریافت کیا ہے۔
ہیرا اب اک خواب نہیں، لیبارٹری میں ہیرے تیار کرنا اب اور زیادہ آسان
جمعرات کے روز بوٹسوانا کے صدر موکگویتسی ماسی نے بذات خود اس ہیرے کا معائنہ کیا اور اس بڑے ہیرے کے ساتھ اپنی تصویر بھی کھینچوائی۔
قدرتی ہیروں کا مقابلہ اب لیبارٹری میں بنائے گئے ہیروں سے
سن 1905 میں جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے 3,106 کیرٹ کلینن ہیرے کے بعد زمین کے اندر سے دریافت ہونے والا یہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا ہے۔
جرمنی میں سو ملین یورو کے ہیرے چرانے والوں کو سزا
اٹھارہ سو کی دہائی کے اواخر میں برازیل میں بھی زمین کے اوپر ہی ایک بڑا سیاہ ہیرا دریافت ہوا تھا، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک میٹرائٹ کا حصہ ہے۔
برطانوی شاہی خاندان سے ہیروں کی واپسی کا مطالبہ
کینیڈا کی کمپنی لوکارا نے اس نئے ہیرے کی قیمت کا ابھی تک اندازہ نہیں لگایا اور اس کے معیار پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ لیکن اس نے کہا کہ یہ "اب تک دریافت کیے گئے سب سے بڑے کھردرے ہیروں میں سے ایک ہے۔”
یوکرین جنگ سے ہیروں کے بھارتی شہر کی چمک بھی ماند پڑ گئی
نئی ایکس رے ٹیکنالوجی نکالنے سے پہلے بڑے ہیروں کی شناخت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
گزشتہ تین صدیوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا گلابی ہیرا
لوکارا کا کہنا ہے کہ پہلے ہیرے کا پتہ چلا اور پھر اسے کمپنی نے "میگا ڈائمنڈ ریکوری ایکس رے ٹرانسمیشن” ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے برآمد کیا۔ کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کو سن 2017 میں وہاں نصب کیا تھا۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا، "خیال یہ ہے کہ کان کنی سے پہلے چٹان کے اندر موجود بڑے پتھروں کی نشاندہی کی جائے اور پھر نکالنے کے دوران نادانستہ طور پر ان کو نقصان پہنچانے یا ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے انہیں بچایا جا سکے، جو عام طور پر اس صنعت کے لیے ایک بڑا نقصان ہوا کرتا تھا۔