پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا آغاز ہوگیا۔

قومی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی، اس وقت سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پہلا دن:

کھیل کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد ہی آؤٹ کردیا۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیل کے پہلے روز 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور گری جب عبد اللہ شفیق 2 رنز پر پویلین لوٹے پھر دوسری وکٹ 14 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی گری جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 2 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈک آؤٹ ہوئے، ان کے بعد وکٹ پر جمے ہوئے نوجوان بیٹر صائم ایوب 56 رنز پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد اب سعودشکیل 57 رنز اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

بنگلادیش کی جانب سے اب تک شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے