خیبر اٹک میں نامعلوم افراد کی اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق۔
خیبرپختونخوا کے شہر اٹک میں نامعلوم افراد کا اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ ایریا میں نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں اسکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، تمام بچوں کی عمریں10سے 12 سال ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے