وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا آئین قومی وحدت کا نشان ہے، دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا مگر بعض غلطیوں کے سبب دہشت گردی دوبارہ عود کر آگئی، نوجوان نسل کو مواقع دیے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا خاتمہ ہوجائے گا، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔

شہبازشریف ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں منعقد یوتھ کنونشن میں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تقریب میں شرکت کی۔ اپنے میں خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ میں اس یوتھ کنونشن میں قوم کے قابل نوجوان بیٹے بیٹیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، ابھی چند روز قبل ہم نے یوم آزادی منایا اور ان خوشیوں میں 40 سال بعد پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم نے خوشیوں میں اضافہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے دن رات محنت کی اور پاکستان کو گولڈ میڈل جیتا کر ثابت کیا کہ حالات کتنے مشکل کیوں نہ ہوں اگر قومیں فیصلہ کرلیں کے ہار نہیں ماننی تو ہم کامیاب ہوں گے، پاکستان کی ترقی کنجی آپ کے ہاتھ میں ہے، حکومت کا فرض ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھ میں جدید علم دیں تاکہ آپ پاکستان میں ترقی کا انقلاب لا سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 77 سال کے اس ملکی سفر میں ناکامیاں اور کامیابیاں دونوں ہیں، سیاسی و معاشی لحاظ سے اگر پاکستان جڑا ہوا ہے تو وہ 1973 کا آئین ہے، پاکستان ایٹمی طاقت بنا یہ پہلا اسلامی ملک ہے جو ایٹمی قوت بنا، دہشت گردی کی جنگ میں 70 ہزار جانیں دیں تب کہیں جاکر دہشت گردی کے ناسور ہمیشہ کے لیے دفن کردیا گیا مگر اب ایک ناکامی ہوئی کہ بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں میں بعض غلطیوں کے سبب دہشت گردی دوبارہ عود کر آئی ہے وگرنہ اس کا مکمل طور پر خاتمہ ہوچکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں ہم نے جانیں قربان کیں وہیں ملک کو 150 ارب ڈالر کا نقصان بھی پہنچا، جن طاقتوں نے ہمیں دہشت گردوں سے لڑنے کا کہنا انہوں نے صرف بیس ارب ڈالر دیے،پاکستان نے جو دہشت گردی ختم کی اس کا فائدہ دنیا کو پہنچا اس میں دفاعی اداروں کا بھرپور کردار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے