بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور کوئٹہ پولیس کی جعلساز مافیا کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی !
پرانا سبزل میں معروف برانڈز ” Sting "کی جعلی مشروبات تیار کرنے والا یونٹ سیل ، 2400 جعلی کولڈرنکس و فلنگ مشینری ضبط
مذکورہ یونٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی مشروبات تیار کی جارہی تھیں.
یونٹ سے مختلف لوکل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں ( فانٹا, کوکاکولا ،اسٹنگ اور ریڈش انار کا لیبلنگ مٹیریل بھی برآمد ہوا
گھر کے اندرونی احاطے میں بنائے گئے یونٹ سے مشروبات بنانے والی مشینیں ، گیس سلنڈر ، جعلی لیبلنگ, ایکسپائرڈ کیمیکل و فلیورز قبضہ میں لے لیے گئے
اتھارٹی حکام اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران یونٹ کو فوری طور پر سیل جبکہ مضرصحت و جعلی مشروبات بنانے پر مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی
شہری اپنے گلی محلوں میں قائم غیر قانونی و جعل ساز فیکٹریوں پر نظر رکھیں اور ان سے متعلق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو آگاہ کریں۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ، عتیق اللہ خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے