لاہور: پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے لیے مختلف کوچز کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کیا ہے جس کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اور مینٹل پرفارمنس کوچ کی تلاش شروع کی گئی ہے جب کہ وائٹ بال ٹیم کے لیے اسپیشل اسکلز کوچ بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سائمن ہیلمٹ فیلڈنگ کوچ تھے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ڈیوڈ ریڈ کی مینٹل پرفارمنس کوچ کے لیے خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

پی سی بی نے خواہشمند امیدواروں سے 4 ستمبر تک درخواستیں جمع کرانے کا کہا ہے، پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ساتھ اس وقت آسٹریلیا کے ٹم نیلسن ہائی پرفارمنس کوچ ہیں۔

وائٹ اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی مشاورت سے نئے کوچز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تلاش کے لیے بھی اشتہار جاری کیا ہے، محمد وسیم اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے