اسلام آباد : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہم نے امام مسجد نبوی ﷺ سے دعا کروائی ہے، امید ہے کہ پاکستان کے حالات ضرور بدلیں گے۔

مسجد نبوی ﷺ کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں جہاں آج انہوں نے سندھ ہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ امام مسجد نبوی ﷺ یہاں آئے، پاکستان کی معیشت کی بہتری اور قومی سلامتی کیلئے امام مدینہ نے دعا کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ یہ دعائیں قبول ہوں گی، میں سعودی حکومت، سعودی سفیر اور امام مدینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،امید ہے پاکستان کے حالات ضرور بدلیں گے ہم نے امام مسجد نبوی سے دعا کروائی ہے۔

کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا تھا گورنر ہاؤس کے دروازے عام شہریوں کیلئے کھلے ہیں،گورنر ہاؤس کویونیورسٹی بنانےکا دعویٰ کسی اورکا تھا، ہم نے جو وعدہ کیا اس کو پورا کر کے دکھایا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت بھی پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، حیدر آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کی تعمیر پرکام جاری ہے، لیپ ٹاپ اور مفت راشن دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے