پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے، گزشتہ روز سے کاروبار میں تیزی، آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا۔

100انڈیکس میں 246پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے انڈیکس 78ہزار120پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی، دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 4 پیسے کمی ہوئی، دوران کاروبار ڈالر 278روپے65 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ ڈالر بڑھ گئے

گزشتہ روز انڈیکس کی 77500 پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی،مارکیٹ ٹریژری بلوں کی 24 سے 50بیسز کم قیمت پر نیلامی سے آنے والے دنوں میں شرح سود مزید گھٹنے کی توقعات، بینکنگ، ماڑی گیس سمیت دیگر لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے اعلانات جیسے عوامل کے باعث مارکیٹ میں تیزی کے سبب 42فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز حصص کی مالیت میں 98ارب 86کروڑ 39لاکھ 04ہزار 212روپے کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 759.73 پوائنٹس کے اضافے سے 77874.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے