چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے، جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہم لوگوں کو کہتے ہیں کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پرامن رہیں، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ دین میں جبر نہیں ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی کی ہمت نہیں جو رسول پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کرسکے۔

جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد اور اسمگلرز مافیا دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جاتاہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم ہم اُس کے آگے کھڑے ہوں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جویہ کہتےتھےکہ ہم نے دو قومی نظریے کوخلیج بنگال میں ڈبودیا ہے، وہ آج کہاں ہیں؟

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اگر ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو عراق، شام اور لیبیا سے پوچھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے