امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق آصف مرچنٹ پر اگست یا ستمبر میں نیویارک جا کر کرائے کے قاتل کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزراتِ انصاف کا نے الزام عائد کیا ہے کہ 46 سالہ پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے ایرانی حکومت سے مبینہ روابط ہیں، ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ مبینہ سازش کا ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ سازش کا ہدف امریکی حکومت کے موجودہ اور سابق اہلکار تھے، آصف مرچنٹ جن کرائے کے قاتلوں سے رابطے میں تھا وہ دراصل ایف بی آئی اہلکار تھے۔

امریکی استغاثہ کے مطابق آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو امریکا سے باہر جانے کی تیاری کے وقت گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ کا پنسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، وہ الگ معاملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے