یحییٰ سنوار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ بن گئے۔
حماس نے آج جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اب یحییٰ سنوار حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہی کریں گے۔
یحییٰ سنوار اس سے قبل غزہ میں حماس کی سربراہی کررہے تھے۔
خیال رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران میں موجود تھے۔